بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: مند و تمپ کے مکین بنیادی انسانی ضرورت "بجلی" کیلئے سراپا...

تربت: مند و تمپ کے مکین بنیادی انسانی ضرورت "بجلی” کیلئے سراپا احتجاج ہیں، سرکار کے معاوضہ خور مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بہانے تراش رہے ہیں۔ مظاہرین

بجلی کی بنیادی ضرورت کے لیے ڈی بلوچ پر دھرنا دیے تمپ و مند کے عوام نے کہا ہے کہ مند تمپ کے مکین ایک طویل عرصے سے بنیادی انسانی ضرورت "بجلی” کے لئے سراپا احتجاج تھے لیکن انکی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ آج بحالت مجبوری مظاہرین ایم ایٹ شاہراہ پر اپنا احتجاج منتقل کرنے پہ مجبور ہوئے ہیں اور گزشتہ تین دنوں سے ڈی بلوچ پوائنٹ پر دن رات دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

اسی دوران سرکار کے معاوضہ خور اور استحصالی ٹولے سے وابستہ نام نہاد شخصیات احتجاج کو سبوتاژ کرنے کیلئے مخلتف پراپیگنڈا کررہے ہیں تاکہ مظاہرین کی حوصلہ شکنی ہو اور سرکار کی مکروہ کردار کو ایک بار پھر پردہ ملے۔

بلوچستان کے عوام بخوبی واقف ہیں ایسے کالے بھیڑوں سے جو بلوچ بن کر بلوچ کی پیٹ پر چرا گھونپتے ہیں اور حق و سچ کی صدا بلند کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ یہی انکا تاریخی وطیرہ رہا ہے اور یہ یہی کرتے رہینگے ۔

تاہم مظاہرین کے حوصلے بلند ہیں اور کیچ و مکران کے غیور عوام انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سازشی عناصر کے عزائم ناکام ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین