جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کیچ نے...

تربت: مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کیچ نے سیلاب متاثرین کے لیے تربت میں امدادی کیمپ قائم کردی

امدادی کیمپ میں ہمدرد فاؤنڈیشن کا تعاون بھی شامل ہے، اس سلسلے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے امیر مولانا سعید احمد تگرانی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ڈاکٹر علی جان بلوچ، اہل حدیث یوتھ فورس کے صوبائی جنرل سیکرٹری یلان زامرانی، مولانا ایاز نور تگرانی، مولانا عبدالرحمن تائب، بزرگ رہنما واجہ حاجی جلال سلفی و دیگر نے بدھ کو امدادی کیمپس کیمپ کا افتتاح کیا۔

کیمپ کیچ کے دو مختلف مقامات ڈی بلوچ اور چلوسری کہن کراس پر لگائے گئے ہیں، اس سلسلے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں نے کہاکہ بلوچستان کے حالیہ بارشوں سے ضلع خاران، آواران اور واشک شدید متاثر ہیں عوام سے گزارش ہیکہ وہ بڑھ چڑھ کر تعاون کریں تاکہ بروقت انکا امداد متاثرین تک پہنچ سکے اور مصیبت کی گھڑی میں وہ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں بلکہ یہ ہمارا دینی، قومی اور انسانی زمہ داری ہےکہ ہم ان کے ساتھ دیں۔

کیمپ میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے صدر اسامہ یعقوب سلفی، نثاراسلم، نادر بلوچ، قاسم شاہ زامرانی، یونس یعقوب بلوچ، مولانا مسلم جرار، فدا احمد بلوچ، جمیل کریم ودیگر کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین