اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: محکمہ تعلیم کی آڈٹ ٹیموں کا کلسٹر بجٹ کی جان پڑتال...

تربت: محکمہ تعلیم کی آڈٹ ٹیموں کا کلسٹر بجٹ کی جان پڑتال کے لیے اسکولوں کا دورہ

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تربت ناصر پھلان کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی ضلعی انسپکشن ٹیموں نے کلسٹر بجٹ کی جان پڑتال کے حوالے سے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا، ٹیم میں سعید احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن، شائستہ حاصل ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل، اے ڈی ای او میڈم ماہ پری، اے ڈی او محمد یوسف اور ڈی ڈی او ای فیمیل ہوشاپ دلشاد بلوچ شامل تھے۔

انہوں نے پہلے مرحلے میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہسر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چاہسر اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آپسر کا دورہ کرکے کلسٹر بجٹ کا جائزہ لیا، معائنہ ٹیم نے بجٹ کی تقسیم کا طریقہ کار، اسکولوں میں تعمیر و مرمت سمیت دیگر میٹیریل کا جائزہ لے کر رپورٹ ترتیب دی۔

ناصر پھلان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلسٹر بجٹ کی انسپکشن کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ فیڈنگ اسکولوں میں اس کا کس قدر مثبت اثر ہوا اور ان اسکولوں کے اندرونی مسائل میں کتنی کمی آئی ہے تاکہ اگلے سیشن کے لیے منصوبہ بندی دیرپا اثرات کے حامل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم اگلے مرحلے میں سب اسکولوں کا جائزہ لے گی اور دیکھی گی کہ کلسٹر بجٹ سے کیا فائدہ حاصل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین