اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: لینڈ مافیا نے عوام کی زمینوں پر قبضہ کیا، ہم تمام...

تربت: لینڈ مافیا نے عوام کی زمینوں پر قبضہ کیا، ہم تمام زمینوں کو چھڑا کر عام لوگوں کے لئے کم قیمت پر ہاؤسنگ اسکیم بنائیں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گھنہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے، انتخابی منشور پر عمل کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، مادری زبانوں کو تعلیمی اداروں میں پڑھائیں گے، گزشتہ پانچ سالوں میں کرپٹ ٹولے نے بلوچستان کو مافیاز کے حوالے کر رکھا تھا، ان پانچ سالوں میں سرکاری نوکریاں سرعام فروخت ہوئے، لینڈ مافیا نے عوام کی زمینوں پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو موقع ملا تو تمام زمینوں کو لینڈ مافیا سے چھڑا کر عام لوگوں کے لئے کم قیمت پر ہاؤسنگ اسکیم بنایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیچ کے کالجز، یونیورسٹی، میڈیکل کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے نیشنل پارٹی نے بنائے ہیں، ایک طرف ان پانچ سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز جاری ہوئے دوسری طرف حالت یہ تھی کہ تربت یونیورسٹی و دیگر تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے پک اینڈ ڈراپ کی بسیں ٹائر نہ ہونے کے باعث بند کردئیے گئے اور یہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہوگئے، وزیر صحت کے اپنے ضلع میں پیناڈول کی گولی بھی غریب آدمی کو میسر نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے باعث تقریباً 50 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تربت میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، نیشنل پارٹی کو موقع ملا تو ہسپتالوں کی حالت بہتر بناکر اور انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کرکے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کریں گے۔

شمولیتی جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین واجہ ابوالحسن، ناظم الدین ایڈووکیٹ، ڈاکٹرمحمد نور بلوچ، نثار احمد بزنجو، ماہی گیر سیکریٹری آ دم قادر بخش،ضلعی صدر مشکور بلوچ، نائب صدر طارق بابل، سلام بلوچ، محمد حیات، فیاض عاقل، نیاز احمد، عبدالطیف اور عبدالحلیم نے خطاب کیا، شمولیتی پروگرام میں مختلف علاقوں گھنہ، پھلانی، شے تگر، ڈگاری کہن اور آبسر سے ڈاکٹر نیاز احمد، رسول بخش، صالح محمد، اجمل عمر، رسول بخش محمد، استاد خان محمد، مہراب قاسم، امجد قاسم، استاد خان محمد، حاجی یعقوب، مزمل حمزہ، حسن قادر بخش، ڈاکٹر ساجد، ارشاد غلام حسین، سدھیر احمد، نادل دوشمبے، اصغر، رحیم بخش، عدنان عمر، کریم بخش، ندیم نظر نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی این پی، احسان شاہ گروپ اور نیشنل الائنس سے استعفیٰ دیکر نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی، انہوں نے پارٹی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے پارٹی پروگرام گھرگھر پہنچانے کا عزم کیا، پارٹی قائدین نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والے سیاسی کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی کارکنان کی اصل پلیٹ فارم نیشنل پارٹی ہے، نیشنل پارٹی کارکنان اور عوام کوکسی صورت مایوس نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین