اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: لوکل سرٹیفکیٹ کو کمپیوٹرائزڈ بناکر شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔...

تربت: لوکل سرٹیفکیٹ کو کمپیوٹرائزڈ بناکر شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیچ

ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ کیچ میں شھریوں کو سہولت پہنچانے کے لیے بہت جلد کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا جارہا ہے، اس کے بعد برتھ، ڈیتھ اور دیگر ایسی سرٹیفکیٹس کے اجرا میں لوگوں کو سہولت پہنچانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب جائیں گے اور اس میں میونسپل کارپوریشن تربت کو زمہ داری دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی نے بدھ کو میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی اور چیف آفیسر کھدہ عبدالستار دشتی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں لوکل سرٹیفکیٹ اور آئی ٹی برانچ کا دورہ کرتے ہوئے کیا جہاں پر سسٹم کو اپ گریڈ کرکے کمپیوٹرائزڈ کیے جانے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لوکل سرٹیفکیٹ کے بعد مرحلہ وار ڈیتھ، برتھ، طلاق اور ان جیسے تمام سرٹیفکیٹس کو عوام کی سہولت کے لیے کمپیوٹرائزڈ کریں گے اور اسے میونسپل کارپوریشن تربت کے زریعے ایشو کرائیں گے تاکہ عام لوگوں کو اپنے ضروری سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے کسی معمولی مشکل کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے اور وہ آسانی سے انہیں حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ بہت جلد کراچی سے سافٹ ویئر ماہرین کی ایک ٹیم لاکر ان کے زریعے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کریں گے اس کے بعد اگر کسی ایک شخص کو اپنے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت پیش آئے تو اسے آسانی سے نکال سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ دوسرے علاقوں میں ہر چیز اب آسان دسترس میں لاکر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اس لیے کیچ جیسے ترقی پزیر شھر میں ایسی سہولت کی ضرورت بہت زیادہ ہے جس پر ابتدائی ایکشن ہم لے چکے ہیں اس کا مثبت نتیجہ لوگوں کی آسانی کی صورت میں نکلے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین