جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: ضلع کیچ میں کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ، ڈپٹی...

تربت: ضلع کیچ میں کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر کیچ نے سوفٹ ویئر ماہر بلالیے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی صدارت میں پیر کے روز ضلع کیچ میں کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفکیٹس شروع کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

میٹنگ میں اے ڈی سی کیچ ریوینیو عقیل کریم ، اے ڈی سی کیچ جنرل خلیل مراد، ڈسٹرک انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر حمل بلوچ اور کراچی کے معروف سافٹ ویئر فرم کے نمائندہ ممتاز احمد شامل تھے اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ کو ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر اور سافٹ ویئر کمپنی کے نمائندے کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے سسٹم بالکل تیار ہے اور اب آئی ٹی اسٹاف کو ٹرینننگ دیا جارہا ہے جو ایک ہفتے میں مکمل ہوگا جس کے بعد مینول لوکل سرٹیفکیٹ کا اجراء بند ہوگا اور کمپیوٹرازڈ لوکل سرٹیفکیٹ کا اجراء ممکن ہوگا۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیچ نے لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کام کی ستائش کی اور امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد تحصیل لیول پر بھی کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفکیٹس کا اجراء کیا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں میں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں اور کمپیوٹرازڈ سسٹم سے جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراء کو بھی روکھا جاسکے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیچ نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹر روم کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین