بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: ضلع انتظامیہ کیچ کے ساتھ مزاکرات اور آل پارٹیز کی یقین...

تربت: ضلع انتظامیہ کیچ کے ساتھ مزاکرات اور آل پارٹیز کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری دھرنا ایک ہفتے کے لیے موخر

ڈی بلوچ پوائنٹ (جدگال ڈن) پر لاپتہ طالب علم نعیم رحمت اور دیگر جبری گمشدگان کی بازیابی کے لیے جاری دھرنا ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم، ڈسٹرکٹ چیرمین کیچ میر ہوتمان اور ڈی پی او ضیا مندوخیل کی فیملی کے ساتھ مزاکرات کے نتیجے میں ایک ہفتے کے لیے لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا۔

رات گئے انتظامیہ کی جانب سے جدگال ڈن ڈی بلوچ پوائنٹ پر جاکر فیملی کے ساتھ مزاکرات کیے گئے اور انہیں ایک ہفتہ کی مہلت دینے کی صورت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اہم پیش رفت کی یقین دہانی کرائی گئی جب کہ اس سے قبل آل پارٹیز کیچ کے وفد نے بھی فیملی کے پاس جاکر انتظامیہ کے ساتھ ثالثی کی صورت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کی کوشش کا زکر کیا تھا جس پر فیملی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ان کی یقین دہانی کے باعث ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے احتجاج موخر کردیا۔

فیملی کے مطابق احتجاج کسی کو خامخواہ زحمت دینا یا اہنے لوگوں کو تکلیف دلانا نہیں ہے، ان کے مطابق ایک جانب ہمارے گھر کے سربراہ اور پیارے جبری طور لاپتہ کیے گئے ہیں جن کے بارے میں سال گزرنے کے باوجود ہمیں کچھ نہیں بتایا جاتا حتی کہ ہمارا مطالبہ یہ بھی ہے کہ اگر وہ زندہ نہیں ہیں تو ان کی آمد کے امید پر ہمیں دھوکہ میں رہنے کے بجائے صاف بتایا جائے تاکہ ہم اپنی گھروں کی عزت اپنے نوجوان خواتین اور بوڑھے ماؤں کو دن اور رات روڈ اور سڑکوں پر زلیل و خوار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ رات دن سڑکوں پر زلیل و خوار ہونا شوق نہیں مجبوری ہے جن لوگوں پر یہ مصیبت پڑی ہے وہ اس کا درد بھتر سمجھتے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ ہماری اس مجبوری کو کچھ لوگ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر استعمال کرکے جبری گمشدگی کو جواز دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں ہمارے پیارے اگر آج واپس کیے جائیں تو ہم دوبارہ کبھی بھی سڑکوں پر زلیل و خوار ہونے نہیں آئیں گے اس لیے بلوچ عوام سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اگر ہمارا درد سمجھ کر ہمارے ساتھ نہیں مل سکتے مگر کسی بے جا پروپیگنڈہ کا حصّہ بھی نہ بنیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین