اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں 'لیویز دربار' کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کیچ...

تربت: ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں ‘لیویز دربار’ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کیچ کا فورس کو مؤثر بنانے اور معاونت کا عہد۔ مسائل و مشکلات بھی سنے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے لیویز فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ضلع کیچ کے دور دراز علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے جمعرات کے روز سرکٹ ہاؤس تربت کے مقام پر "لیویز دربار” کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس دوران تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں اے ڈی سی کیچ عقیل کریم کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تربت بہرام سلیم، اسسٹنٹ کمشنر تمپ ، اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ، اسسٹنٹ کمشنر دشت اور میجر سمائیل خالق, رسالدار میجر سلام اور دیگر شامل تھے ۔

اس موقع پر لیویز ہیڈکوارٹر فورس تربت کے علاوہ ضلع کیچ کے دور دراز کے علاقوں سے لیویز کے اہلکار اور جوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی نے کہا کہ لیویز فورس کا شمار بلوچستان کے قدیم فورسز میں ہوتا ہے جو بلوچستان کے بی ایریا میں امن وامان کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں لیویز فورس کو مزید بہتر اور مستعد بنانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیچ لیویز فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی تاکہ لیویز فورس اپنے فرائض کو مزید بہتر طریقے سے انجام دے سکے اور بی ایریا میں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ لیویز فورس کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی اور مزید بہتر طریقے سے مسلح کرنے کے حوالے سے حکام بالا سے بات کریگی تاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر طریقے سے کاروائیاں کی جاسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کرنے کے علاوہ اپنی صفوں میں منشیات سے متاثرہ افراد پر بھی کھڑی نظر رکھنی چاہیے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی منشیات سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے۔

اس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کے لیے نئے یونیفارم کی خریداری کے حوالے سے بہت جلد اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ اسلحہ کے ساتھ ساتھ انکے دیگر ضروریات بھی پورے کیے جاسکیں ۔

آخر میں لیویز فورس کے اہلکاروں اور جوانوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو اپنے چوکیوں میں رہائش کے سہولیات اور وہاں پر آمدورفت اور ٹرانسپورٹ کی دستیابی کے حوالے سے اپنے مسائل بیان کیے جس پر ڈی سی کیچ نے انکے مسائل کو فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین