اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: ضلعی انتظامیہ کیچ کے تعاون سے مفت گوگل کی مفت سرٹیفکیٹ...

تربت: ضلعی انتظامیہ کیچ کے تعاون سے مفت گوگل کی مفت سرٹیفکیٹ کورس شروع، ضلع کیچ سے 5 سو افراد اپلائی کرسکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے ضلع کیچ کے لیے 5 سو افراد کو مفت سرٹیفکیٹ کورس میں اپلائی کا موقع دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی طرف سے کی گئی ایک ٹویٹ میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلی بار گوگل ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر 5 سو افراد کے لیے یہ موقع فراہم کررہی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک بشمول انڈیا میں اس کورس کے لیے فی. کس 5 سو ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ کورس کے خواہشمند آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں جب کہ اس سلسلے میں مذید معلومات کے لیے ڈپٹی کمشنر کیچ آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین