تربت: سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں نامعلوم الاسم کے خلاف درج

ضلع کیچ کے شہر تربت میں 24 جون کو سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی ایف آئی آر پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کر لی ہے جس میں قتل اور دہشتگردی کے مختلف دفعات شامل ہیں۔

مدعی ایس ایچ او حکیم اللّٰہ نے درخواست دی ہیکہ وہ اپنی پٹرولنگ ٹیم کے ساتھ چاکراعظم چوک سے گزر رہے تھے، ایف سی کی پانچ گاڑیاں بھی آرہی تھی، اسی دوران اچانک بڑا دھماکہ ہوا اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کانسٹبل نیاز احمد شہید ہوگیا۔

یاد رہے مذکورہ حملے کی زمہداری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی ہے اور خودکش حملہ آور کا نام سمعیہ قلندرانی ظاہر کیا ہے۔