اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: سید احسان شاہ نمازی اور ایماندار ہیں، انہوں نے خود ورکروں...

تربت: سید احسان شاہ نمازی اور ایماندار ہیں، انہوں نے خود ورکروں کو کال کرکے نوکری کیلئے کاغذ طلب کیے، نیشنل پارٹی پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ ابولحسن آسکانی

پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنماء ابوالحسن آسکانی نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سید احسان شاہ کی آواز پر کیچ نے لبیک کیا، کامیاب جلسے کے بعد نینشل پارٹی غلط پراپیگنڈا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہیلتھ کی نوکریوں کیلئے پارٹی ورکروں کے رجوع کرنے سے پہلے پارٹی قائد سید احسان شاہ اور انکے فرزند نے سب کو کال کرکے کاغذ طلب کیے اور نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ جس سے نیشنل پارٹی نے بدنیتی دکھاتے ہوئے نوکریوں پر اسٹے آرڈر لے لیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر روزگار کے متعلق بد نیّت ہیں، انہوں نے اپنے دور حکومت میں اقرباء پروری کی، میر غوث بخش بزنجو کے خلاف مہم چلایا، شہید فدا احمد اور شہید ایوب بلیدئی کے قتل پر سودا بازی کی، ایئرپورٹ سے غلام نبی پمپ تک سڑک بنایا مگر ٹھیکے اپنے خاندان میں تقسیم کرکے پیسہ کمایا۔

انکا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کی جس خاتون نے انکے خلاف پریس کانفرنس کی ہے وہ خود میریٹ کے برخلاف تربت یونیورسٹی میں بھرتی ہوئی ہیں۔ جبکہ شوکت بلوچ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکی دھمکی آمیز پریس کانفرنس سے وہ خوفزدہ نہیں ہیں، بلکہ شوکت بلوچ کو حد میں رہنے کی تجویز دیتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا انکی جماعت کو عوام اور ادارے جانتے ہیں کہ ہم ملک دشمن نہیں ہیں، کامیابی ہمارے جماعت کی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین