اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: سیاسی و سماجی شخصیت واجہ محمد یار کی برسی پر انکی...

تربت: سیاسی و سماجی شخصیت واجہ محمد یار کی برسی پر انکی یاد میں پُروقار تقریب کا انعقاد

سیاسی و سماجی شخصیت واجہ محمد یار کی برسی پر ان کی یاد میں تقریب کا انعقاد ان کے آبائی گاؤں ناصر آباد میں کیا گیا جس میں مختلف شخصیات نے شریک ہوکر واجہ محمد یار کی زندگی کے سیاسی و سماجی پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی۔

تقریب میں مشاعرہ اور میوزیکل شو کا اہتمام بھی کیا گیا جس استاد عارف بلوچ و دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 واجہ محمد یار کی زندگی کے مختلف حالات و واقعات پر سابق ایڈووکیٹ جنرل ناظم الدین ایڈووکیٹ، نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما چیرمین منصور احمد، پروفیسر طاہر حکیم، واجہ ابوالحسن، واجہ بجار بلوچ، ظفر ناصر، مس گوھر، امین صابر، اشرف زھیر اور رفیق عاجز نے خطاب کیا جب کہ پینل ڈسکشن میں بی این ایم کے سابق چیئرمین عصا ظفر، ڈاکٹر تاج، امان اللہ گچکی اور اقبال بلوچ نے گفتگو کی۔ اس نشست کے موڈیریٹر سلیم ہمراز اور رفیق عاجز تھے۔

 تقریب میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک اور سیاسی شخصیت عبدالرحیم ظفر کی عدم شرکت کے باعث ان کے مقالے پڑھے گئے۔

 پروگرام کے دوسرے حصے میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی شعرا نے حصہ لیا جب کہ آخر میں محفل موسیقی منعقد کی گئی جس سے استاد عارف بلوچ اور راشد سبز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انور اسلم نے سر انجام دیے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین