اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: سہیل بلوچ، فصیح بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے...

تربت: سہیل بلوچ، فصیح بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بساک کی جانب سے ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

بلوچ لاپتہ طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ سمیت دیگر نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں اور عدم بازیابی کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کی جانب سے عطاءشاد ڈگری کالج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ شہر سے ہوتے ہوئے شہید فدا احمد چوک تک پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات درج تھے جبکہ وہ نعرے لگا کر جبری گمشدگیوں کی مذمت اور لاپتہ افراد کا بازیابی کا مطالبہ کرتے رہے۔

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں بین الاقوامی قوانین اور ملکی آئین کے بھی برخلاف ہیں، مگر بلوچ نوجوانوں کے ساتھ یہ سلسلے آئے روز بڑھتا جا رہا ہے جس پر تمام ملکی ادارے خاموش ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو بلوچ نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسکی بھرپور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لاکر انہیں فری ٹرائل کا موقع فراہم کیا جائے جوکہ انکا آئینی حق ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین