بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: حق دو تحریک کیچ کی وفد کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات،...

تربت: حق دو تحریک کیچ کی وفد کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، بلیدہ سے جبری لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ پیش کیا۔

حق دو تحریک بلوچستان کیچ کے وفد نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر اورنگ زیب بادینی سے انکے آفس میں مسنگ پرسنز کے حوالے سے ملاقات کی، گلی کوچہ و بلیدہ میناز سے لاپتہ افراد مسلم عارف، فتح معیار، وسیم شریف، یارجان منظور اور دیگر کی جبری گمشدگی کے بارے میں اگاہی فراہم کرکے یاداشت پیش کرتے ہوئے لاپتہ کمسن بچوں کو بازیاب کرنے کی استدعا کی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے وفد کو بلیدہ گلی کے لاپتہ لوگوں کو بازیاب کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، جو بھی کام آئین قانون کے دائرے میں ہیں اسے بروئے کار لایا جائے گا۔
وفد کیساتھ ملاقات کے دوران مسلم عارف کے والد عارف غلام کو تسلی دی کہ آپ حوصلہ رکھیں آپ کے بیٹے سمیت دیگر مسنگ پرسنز کو جلد بازیاب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین