اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: حق دو تحریک کا کیچ اجلاس، مند تمپ بجلی کی غیراعلانیہ...

تربت: حق دو تحریک کا کیچ اجلاس، مند تمپ بجلی کی غیراعلانیہ لوڑشیڈنگ کے خلاف 10 اکتوبر کو ڈی بلوچ کے مقام پر دھرنے کا جائزہ لیا گیا۔

حق دو تحریک کیچ کا اجلاس زیرصدارت ضلعی چیئرمین حاجی ناصر پلیزئی اتوار کے روز کیچ کے آفس میں منعقد ہوا جس میں مکران خاص کر مند تمپ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 10 اکتوبر 2023 کو ڈی بلوچ کے مقام پر ہونے والے دھرنے کے اہتمام کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 4 اکتوبر کو مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مند جاکر عوام کی طرف سے مند گریڈاسٹیشن میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کی اور متعلقہ حکام سے مذاکرات کیے، 6اکتوبر کو مولانا صاحب دوبارہ تربت آئے اور بجلی کے مسئلے پر کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کی، ڈی سی آفس میں ملاقات کے دوران واپڈا کی طرف سے اے سی اور ایکسیئن بھی موجود تھے، جنھوں نے پیشرفت کے حوالے سے مولانا صاحب کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کل 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی رات تقریباً 11 بجے مند تمپ کی بجلی بحال ہو چکی ہے، آئندہ 24 گھنٹے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ عوام کو صحیح طریقے سے بجلی مل رہی ہیکہ نہیں اسکے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مولانا ہدایت الرحمن صاحب کریں گے۔

تربت میں اس وقت کیسکو نادہندگان کے نام پر لوگوں کو ناجائز ایف آئی آر یا گرفتار کراکے تنگ کررہی ہے، عوام کی تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین