بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہوماداریہتربت: جمیل عمر اپنی سماجی کارکن کی پہچان کے ساتھ رسانکدر میڈیا...

تربت: جمیل عمر اپنی سماجی کارکن کی پہچان کے ساتھ رسانکدر میڈیا کے سب ایڈیٹر بھی ہیں، انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ رسانکدر-Balochistan

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رسانکدر بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہیکہ جمیل عمر بلوچ اپنی سماجی و سیاسی پہچان کیساتھ صحافتی شعبہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ اور رسانکدر میڈیا کے سب ایڈیٹر ہیں، ہم انکے اغواء کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انکی فوری بحفاظت رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

رسانکدر میڈیا بلوچستان سمیت بین الاقوامی صحافتی اداروں، میڈیا پرسنز اور سیاسی و سماجی کارکنوں سے جمیل عمر کی بازیابی کیلئے کردار کرنے کی اپیل کرتی ہے۔  ساتھ ہی حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انکی رہائی کو ہر ممکن طرح سے یقینی بنائیں۔

یاد رہے جمیل عمر بلوچ کو جمعرات کی سہ پہر کے وقت انکے آبائی گاؤں کولواہ سے تربت آتے ہوئے مسلحہ افراد نے اغواء کیا ہے جنکی تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین