بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہوممکرانتربت: تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے عطاشاد ڈگری کالج تربت کے...

تربت: تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے عطاشاد ڈگری کالج تربت کے ہاسٹلز کی مسلسل بندش پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے فوراً بندش دور کرنے اور ہاسٹلز کو طلبہ کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کئی سالوں سے عطا شاد ڈگری کالج تربت کے ہاسٹلز بند کردیے گئے ہیں اس سے دور دراز آنے والے طلبہ سخت مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں۔

شھر سے باہر پڑھائی کے لیے آنے والے طلبہ کئی سالوں سے ہاسٹلز کی بندش کے باعث کرایہ کے کوارٹرز میں رہائش پر مجبور ہیں جس سے ان کے تعلیمی معاملات متاثر ہورہے ہیں۔

طلبہ کی مجبوری اور بھتر تعلیمی سرگرمیوں کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سال کے تعلیمی سیشن کے آغاز پر ہاسٹلز کھولنے کے احکامات بھی دے جب نئے تعلیمی سال کے لیے کالج میں داخلہ شروع ہوں گے تو شھر سے باہر آنے والے طلبہ کو ہاسٹل میں رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔

تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل ہاسٹلز کی بندش دور کرکے اسے کھولنے کے لیے پیش رفت ہوئی تھی، کمروں کی مرمت اور رنگ و روغن کے انتظامات بھی کیے گئے مگر کسی وجہ کے بغیر ہاسٹلز کھولنے کا حکم واپس لیا گیا یہ عمل شھر سے باہر تعلیم کے لیے آنے والے طلبہ کے ساتھ سخت ناانصافی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین