جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: بی این پی کیچ کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن کے آخری...

تربت: بی این پی کیچ کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے پر مشاورت، 3 جولائی کو ہڑتال کے متعلق فیصلے لیے گئے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کی زیر صدارت ندیم شمبے زئی ہاؤس سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کاروائی بی این پی ضلع کیچ کے ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد نے چلائی۔

اجلاس میں بی این پی کے مرکزی جوائینٹ سیکریٹری میر باہڈ جمیل دشتی، سی ای سی ممبران واجہ قاسم دشتی، واجہ حمل بلوچ، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سید جان گچکی، ندیم شمبے زئی، آفتاب گچکی، بی این پی ضلع کیچ کے سابق صدور واجہ شئے نزیر احمد، واجہ میجر جمیل احمد دشتی،سابق جنرل سیکریٹری عبدالواحد بلیدئی، سابق انفارمیشن سیکریٹری صلاح الدین سلفی، نصیر احمد بُگی، نزیر عبید،نزیر احمد ایڈووکیٹ، ایم سی بلیدہ کے وائس چیرمین امین جان جنید گچکی، شئے نصرت،نوروز بلوچ، شئےثناء، الطاف اکبر سمیت اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ سمیت مرکزی کال پر وڈھ کی مخدوش صورتحال پر کل 3 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین