اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: بی این پی عوامی کیچ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی...

تربت: بی این پی عوامی کیچ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی صدر و راجی رہشون میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ پھینکنے کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔


مظاہرے میں پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے کثر تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ بلوچ نے کہا کہ میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر حملہ بلوچ اقدار کی خلاف ورزی، چادر و چار دیواری پر حملہ اور ترقی پسند سوچ کے خلاف ایک سازش ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کا موقف واضح ہیکہ وہ پرامن جمہوری جدوجہد کے زریعے شعوری و سیاسی اور پارلیمانی بنیاد پر عوام کی فلاح و بہبود اور بلوچ کی خوشحالی پر یقین رکھتے ہوئے سیاسی جد وجہد کر رہی ہے بلکہ جمہوریت کو ہی تمام مسائل کا حل سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر اسد اللہ بلوچ کی ایک سوچ و نظریہ کا نام ہے بلوچستان کے 32 اضلاع میں پارٹی فعال و مضبوط اور کارکنان موجود ہیں اور لاکھوں کارکنان و ان کے جیالے و چاہنے والے ہیں اس سے ان کے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید بلند ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میر اسد اللہ بلوچ موجودہ بلوچستان اسمبلی کے توانا ترین آواز ہیں جو وہ ہر وقت بلوچ و بلوچستان کے ایشوز پر بولتے ہیں اور اصل نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ھم کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر پنجگور اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ مجرم کو پوری طور پر گرفتار کرکے انکو کیفر کردار تک پہنچا جائے۔

احتجاجی مظاہرے سے پارٹی کے سنیئر رہنما برکت اللہ، زاہد سلیمان اور علی جان نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج کے فرائض جلیل حسین نے سر انجام دئیے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین