بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: بی ایس او پجار تربت زون کا سینئر باڈی اجلاس زیرصدارت...

تربت: بی ایس او پجار تربت زون کا سینئر باڈی اجلاس زیرصدارت مرکزی چیرمین منعقد، زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل

بی ایس او پجار تربت زون کے سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ منعقد ہوا۔
اجلاس کے مہمانِ خاص مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نوید تاج بلوچ، اعزازی مہمانان صوبائی جنرل سیکٹری شے مرید بلوچ، سی سی ممبر باہوٹ چنگیز، صوبائی نائب صدر نجیب ڈی ایم بلوچ تھے۔

اجلاس میں شہدائے بلوچستان کے لئے دو منٹ کی خاموشی، تعارفی نشست ، تنظیمی رپورٹ، تنظیمی امور وسیاسی صورتحال، مرکزی چیئرمین کا خطاب اور آرگنائزنگ باڈی کا تشکیل کے ایجنڈے زیرِ بحث رہے۔

اجلاس سے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکٹری نوید تاج، صوبائی جنرل سیکٹری شے مرید بلوچ صوبائی نائب صدر نجیب ڈی ایم اور سی سی ممبر باہوٹ چنگیز نے و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بلوچستان کو ذبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے فکری، شعوری اور نظریاتی تنظیم بی ایس او کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے جدو جہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مرکزی چیئرمین بوہیر صالح نے مزید کہا ریاست نے سازش کے تحت بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کو مالی بحران کا شکار بنایا ہے اور ریاست نوجوانوں کو دانستہ طور پر جزباتی فن اور انتشار کی جانب دھکیل رہا ہے اور انہیں تعلیم، علم اور شعور سے دور کرنے پر تلا ہے۔ بی ایس او پجار کا واضع لائن ہے کہ نوجوان اصل شعوری اور فکری طور پر قلم کو ہتھیار بنا کر شعوری جنگ لڑنے کیلئے تیار رہیں۔ ہمارا موقف ہے لاپتہ افراد کو باحفاظت بازیاب کیا جائے اور اگر ان پر کوئی جرم ہے تو انہیں اپنے ملکی عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ بی ایس او پجار عدم تشدد کے سیاسی فلسفے کا پیروکار ہے اور اپنے اکابرین اور شہیدوں کی نظریہ اور سیاسی لائن کو اپنا روڈ میپ سمجھتے ہیں۔

مرکزی چیئرمین نے مزید کہا بی ایس او پجار کے تمام زون باقاعدہ اسٹڈی سرکلز، بک اسٹالز اور ایجوکیشنل فیسٹیولز کا انعقاد کریں گے اور تنظیم کو تمام تعلیمی اداروں میں منظم کرنے کیلئے کردار ادا کرتے رہے گے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ 11 جولائی شہید مولا بخش کے برسی بیادِ قاضی غلام رسول جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

اجلاس کے آخر میں تربت زون کے کابینہ کی مدت ختم ہونے پر نیا آرگنائزنگ باڈی تشکیل دیا جس کے مطابق مہران عطا آرگنائزر، یاسر بیبگر ڈپٹی آرگنائزر، زبیر برکت پریس سیکرٹری اور اراکینِ آرگنائزنگ کمیٹی ساہرہ امام، زینت بلوچ، اسامہ بلوچ اور بصیر بلوچ منتخب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین