اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: باڈر سے منسلک کاروباری افراد کا اجلاس، کراسنگ پوائنٹس کا اضافہ،...

تربت: باڈر سے منسلک کاروباری افراد کا اجلاس، کراسنگ پوائنٹس کا اضافہ، لین و لسٹنگ کا خاتمہ اور شناختی کارڈ پر آزاد کاروبار کا مطالبہ

جمعہ کے روز 25 اگست 2023 جوسک ہوٹل میں ایران بارڈر سے منسلک کاروباری حضرات کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈیزل کے کاروباری حضرات، ڈپو مالکان حق دو تحریک بلوچستان، کیچ و بارڈر پر کاروبار کرنے والے گاڑی مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں بارڈر کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا، اس وقت بارڈر پر کام کرنے والے کاروباری حضرات نقصانات سے دوچار ہیں جس کی مین وجہ بارڈر بندش، لین، لسٹنگ، ٹوکن سسٹم ہے جس نے تیل کا کاروبار کرنے والوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے۔

اجلاس میں تمام لوگوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہمارا شروع سے ایک ہی مطالبہ ہے جو کہ ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں بھی شامل ہیکہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا جائے اور شناختی کارڈ کے ذریعے بغیر کسی لسٹنگ، لین، ٹوکن آزادانہ تجارت کی اجازت دی جائے، اس پر تمام ڈپو مالکان، کاروباری حضرات و گاڑی مالکان حق دو تحریک نے اتفاق کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز ہفتہ 26 اگست 2023 بوقت شام 4 بجے تربت پریس کلب میں کاروباری حضرات مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں بارڈر سے متعلق تمام کاروباری حضرات، آل پارٹیز، سول سوسائٹی، انجمن تاجران وکلاء طلباء تنطیم ہر مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین