پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: ایک دن میں 77 ڈینگی کے کیسز ریکارڈ، محکمہ صحت نے...

تربت: ایک دن میں 77 ڈینگی کے کیسز ریکارڈ، محکمہ صحت نے احتیاط کی اپیل کردی۔

محکمہ صحت کے مطابق تربت میں 8 اپریل کو ڈینگی کے مزید 77 کیس سامنے آئے ہیں جس میں زیادہ تر کیسز آبسر اور جوسک سے ہیں۔

محکمہ صحت کی طرف ایک بار پھر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کا مچھر گھروں میں کھڑے پانی میں موجود لاروا سے پھیل رہا ہے، گھروں میں موجود پانی کی ٹینکی لاروا اور مچھروں کے سب سے بڑے مسکن ہیں۔ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے تمام کونسلران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو تاکید کریں کہ وہ محکمہ صحت سے جاری ہدایات نامہ پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین