جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومبلوچستانتربت: ایرانی پیٹرول میں واضح کمی کے باوجود گاہکوں کو مہنگی پیچی...

تربت: ایرانی پیٹرول میں واضح کمی کے باوجود گاہکوں کو مہنگی پیچی جارہی ہے، ڈپو مالکان اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان

ایرانی پٹرول کی قیمت میں فی ڈرم واضح کمی کے باوجود تربت میں پٹرول ڈپو مالکان قیمت کم کرنے پر راضی نہیں، ضلعی انتظامیہ بھی اس مسئلے پر ایکشن لینے کے بجائے مکمل خاموش بنی ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ایرانی پٹرول کی فی ڈرم قیمت میں 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی کے باوجود تربت سمیت ضلع کیچ میں ابھی تک ڈپو مالکان اور تیل فروخت کرنے والے دکان داروں نے کوئی کمی نہیں لائی اس وقت بھی جب فی ڈرم 50 ہزار سے گر کر 28 ہزار روپے تک فروخت ہورہی ہے اس واضح کمی کا یہاں عام صارفین پر معمولی اثر بھی نہیں پڑا ہے۔

اس وقت تربت میں فی لیٹر پٹرول 200 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ ضلع گوادر میں فی لیٹر 145 سے 150 روپے کے درمیان دستیاب ہے اسی طرح اطلاع کے مطابق حب اور گڈانی میں بھی ایرانی پٹرول فی لیٹر 170 اور 180 روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے۔

تربت میں ڈپو مالکان کی صارفین کے ساتھ اس صریح زیادتی پر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش بلکہ انہیں من مانی کی کھلی چھوٹ دے چکی ہے جس کا یہاں عام صارفین کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین