جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: انجمن تاجران کیچ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے تعارفی نشست،...

تربت: انجمن تاجران کیچ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے تعارفی نشست، کیچ کے مسائل سے آگہی دی اور تعاون کا یقین حاصل کیا۔

انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے وفد نے صدر اسحاق روشن دشتی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ سے عید ملے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

علاوہ ازیں وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ جناب اورنگزیب بادینی سے تعارفی ملاقات کی۔ انہیں کیسکو کی جانب سے بے تحاشہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیئے تربت میں ورکشاپ کی منتقلی پر بات چیت تربت بازار میں دورہ کرنے کی دعوت دی جو کہ ڈی سی کیچ نے قبول کی بہت جلد تربت کا دورہ کریں گے۔
ڈی سی کیچ نے انجمن تاجران کیچ کے وفد کو یقین دہانی کرائی تربت بازار کے ہر مسئلے کو مل کے حل کریں گے۔

اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن جناب بلخ شیر قاضی صاحب چیف آفیسر کہدہ ستار دشتی اے سی تربت جناب بہرام سلیم بھی موجود تھے۔

صدر اسحاق روشن نے میئر میونسپل کارپوریشن بلخ شیر قاضی صاحب سے تربت بازار کے کھلے مینولوں کو ڈھکن لگانے اور بند سیوریج لائنوں کو بحال کرنےپر بات ہوئی جس پر میئر میونسپل کارپوریشن تربت نے یقین دہانی کرائی انشاءﷲ بہت جلد تربت کے مسائل کو حل کریں گے۔

انجمن تاجران کیچ کے وفد نے اے ڈی سی ریونیو جناب عقیل کریم پی ڈی ایم مکران کے ڈائریکٹر جناب ریحان صاحب ایس ایس پی کیچ جناب محمد بلوچ صاحب سے بھی ملاقات کی انہیں عید کی مبارکباد دی۔انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کے وفد میں جمال مری اعجاز احمد جوسکی نثار احمد جوسکی حاجی عبدالرحمن سنگھور حاجی کریم بخش یوسف جان حاجی یونس حمید عقیل مراد ندیم حسرت شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین