بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: انجمن تاجران اور میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کی وفد کا ایس...

تربت: انجمن تاجران اور میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کی وفد کا ایس ایس پی کیچ سے ملاقات، ڈکیتی کی وارداتوں کے متعلق اپنے تحفظات پولیس کو پیش کیے۔

انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ اور میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن کی وفد نے صدر انجمن تاجران کیچ اسحاق روشن دشتی کی سربراہی میں ایس ایس پی کیچ جناب محمد جان بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی، گزشتہ روز تربت دشتی بازار سے میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی، میڈیکل اسٹور مالک کو زخمی کرنے پر اپنے تحفظات سے ایس ایس پی کیچ کو آگاہ کیا۔

ایس ایس پی صاحب نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد اس گروہ کو گرفتار کیا جائے گا جو نقدی چور لیکر بھاگے اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تربت پولیس ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کاروئیاں جاری رکھے ہوئی ہے، انشاءﷲ ایسے جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وفد نے ایس ایس پی کیچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے مذکورہ جرائم پیشہ گروہ کا جلد خاتمہ کیا جائے گا اور شہر کے مختلف پوائنٹ پر چیکنگ بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین