جمعہ, مئی 24, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: اشتعال انگیز تقریر کرنے پر ملّا اعجاز کے خلاف مقدمہ درج...

تربت: اشتعال انگیز تقریر کرنے پر ملّا اعجاز کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت صلالہ بازار کے جامع مسجد میں گزشتہ جمعہ کو ملّا اعجاز نامی خطیب نے اشتعال انگیز تقریر کی اور ذکری کمیونٹی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا جسکی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے خطیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملّا اعجاز احمد نے ذکری کمیونٹی کو چیلنج کیا، ذکری اور نمازی کے درمیان تفریق و تعصب ابھارنے کی کوشش کی، براہ راست لڑنے جھگڑنے کی دھمکیاں دیں جس سے ذکری کمیونٹی میں خوف و حراس پھیل گیا ہے اور کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر چاک کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین