بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںتربت: آل پارٹیز کیچ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی...

تربت: آل پارٹیز کیچ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی سے ملاقات، شہر کے مسائل پر گفت و شنید کی گئی

آل پارٹیز کے قائم مقام صدر اور بی این پی مینگل کے رہنما سید جان گچکی ،پی این پی عوامی کے راہنما خان محمد جان,عبدالغفور کٹور, بی این پی عوامی کے رہنما ظریف زدگ،زاہد سلیمان,پی پی پی کے احد الئ میروزئی،بی این پی کے محسن بلوچ, انجمن تاجران کے اسحاق روشن ، غلام اعظم دشتی ، کیچ سول سوسائٹی کے عومر ہوت، تربت سول سوسائٹی کے گلزار دوست اور ڈپٹی کنوئنر جمیل عمر کے علاوہ اے ڈی سی کیچ خلیل مراد اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عبدالستار بھی موجود تھے۔

تاجر برادری کو درپیش مسائل، تربت شہر میں ٹریفک کے مسائل ، فائر بریگیڈ کی فعالی اور تربت شہر کی صفائی اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلع کیچ میں صحت کی صورتحال خصوصاً ٹیچنگ ہسپتال تربت میں سہولیات کی فراہمی کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

ترقیاتی منصوبوں سے متاثرہ جگہوں میں کمپنسیشن کے حوالے تبادلہ خیال ہوا۔ متاثر فریقین کے نقصانات کا ازالہ قانون کے مطابق کیا جانے پر اتفاق کیا گیا۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے آخر میں تجویز چھوڑی گئی ہیکہ میڈیا کو سنسنی خیزی سے پرہیز کرنا چاہیے اور زمہ داری کا مظاہرہ کرکے اصل مسائل کی نشان دہی کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین