بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانبی این پی مینگل کی مرکزی کال پر آج بلوچستان بھر کی...

بی این پی مینگل کی مرکزی کال پر آج بلوچستان بھر کی قومی شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہیں، پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے وڈھ میں جاری کشیدگی کے خلاف 3 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی جسکے مطابق آج تمام قومی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی ہیں۔

یاد رہے وڈھ میں گزشتہ دو ہفتوں سے مینگل قبیلے کے دو گروہ ایک دوسرے کے خلاف مسلح اور مورچہ زن ہیں جن میں سے ایک کی سرپرستی سردار مینگل کر رہے ہیں جبکہ دوسرا گروہ شفیق الرحمان مینگل کا ہے جن پر، اغواکاری، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کے سنگین الزامات ہیں۔

بی این پی کا کہنا ہیکہ ریاست شفیق الرحمان سمیت دیگر تمام مسلح جھتوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں ختم کرے۔
اسی اثناء میں پارٹی نے اپنا احتجاجی شیڈول جاری کیا ہے اور اس کے پہلے مرحلے میں شاہراہیں بند کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین