اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومخبریںبلیدہ: پی ٹی سی ایل سروسز باعثِ پریشانی بن رہے ہیں، انٹرنٹ...

بلیدہ: پی ٹی سی ایل سروسز باعثِ پریشانی بن رہے ہیں، انٹرنٹ سست ہے۔ مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اہلیان الندور بلیدہ

اہلیان الندور بلیدہ نے کہاہیکہ الندور بلیدہ میں پی ٹی سی ایل نیٹورک انتہائی خراب ہے، جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلاء ہیں، جدید دور میں علاقہ موبائیل نیٹورک سے اور فورجی سے محروم ہے، مواصلات کا واحد ذریعہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ہے مگر پی ٹی سی ایل انتظامیہ اسے بہتر بنانے کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے، جس سے آئے روز نیٹورک خراب ہوتے ہیں اور سروس معطل ہوتی ہے۔

اہلیان علاقہ نے پی ٹی سی ایل نیٹورک کے جنرل منیجر کوئٹہ جناب شوکت خواجہ صاحب اور نیٹورک ڈاریکٹر مکران انجینئر جناب شکیل احمد بلوچ سے گزارش کرتے ہوئے کہاہیکہ ہمارے الندور بلیدہ کے انٹرنیٹ سروس بہت سست چل رہا ہے جس سے ہم شدید پریشان ہیں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لہذا اسے فوراً درست کرلیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی دفعہ پی ٹی سی ایل کے تربت آفس میں شکایت بھی کیا ہے لیکن ابھی تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے ،لہذا الندور ایکسچینج کی سست براؤزنگ کا مسئلہ حل کرلیاجائے اور سروس کوبہتر بناکر صارفین کے مشکلات کو دور کیا جائے، اگر پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے مسئلہ حل نہیں کیا تو ہم مجبوراً احتجاج کی طرف جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین