پیر, مئی 27, 2024
spot_img
ہومخبریںبلیدہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک گرفتار، اسلحہ...

بلیدہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

ضلع کیچ کے میونسپل کمیٹی بلیدہ کے علاقے کوشک میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پولیس نے عبدالرشید ولد داد محمد سکنہ کوشک کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے کوشک ندی ایریا میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا جہاں پولیس کے خلاف مزاحمت کرنے کی بھی کوشش کی گئی اور پولیس پر باقائدہ فائرنگ کر دی مگر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے عبدالرشید کو اسلحہ سمیت قابو کرلیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہیکہ مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے۔ انکے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین