بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںبلیدہ: نیشنل پارٹی بلیدہ کا اجلاس، 11 جولائی کو شہید مولابخش دشتی...

بلیدہ: نیشنل پارٹی بلیدہ کا اجلاس، 11 جولائی کو شہید مولابخش دشتی اور قاضی غلام رسول کی یاد میں جلسہ عام کا جائزہ لیکر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

نیشنل پارٹی کے رہنما معتبر شیرجان کی زیرصدارت ، نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، 11 جولائی کو بیادِ شہید مولابخش دشتی اور مرحوم قاضی غلام رسول منعقد ہونے والے جلسہِ عام بمقام کیچ میں شرکت کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ نیشنل پارٹی شہید مولابخش دشتی، مرحوم قاضی غلام رسول جیسے سیاسی رہنماوں کے فکر و فلسفہ کی درسگاہ ہے۔ انہوں نے کہا نیشنل پارٹی کے نظریاتی کارکن پرامن و خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے ضامن ہیں۔ مزید پارٹی اور بی ایس او کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو علاقائی مسائل سمیت قومی ایشوز پر بھرپور سوشل میڈیا کمپئیں چلانے کی تاکید کی گئی۔

اجلاس میں انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں چب بلیدہ سے واجہ شیر محمد، میناز سے حلیم بلوچ، بٹ سے عبدلمالک ، کپٹین باسط، کوشک سے عطاءاللہ، ضمیر بلوچ، الطاف بلوچ، الندور سے جاسم باھڈ، میرزا رحمدل، حاصل بلوچ اور کوچگ سے عبید عمر شامل ہیں۔
اجلاس میں ووٹر لسٹ سے متعلق خدشات و شکایت ، ناموں کی تصدیق اور اندارج پر پارٹی رہنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رہنما معتبر شیر جان ، واجہ میر عظیم بلوچ، محمد رحیم، عطاء اللہ ، کیپٹن عبدالمالک ، وسیم ٹائیگر اور بی ایس کے صوبائی جنرل سیکرٹری شے مرید بلوچ، سئینر رہنماضمیر شوہاز ، مروان ولی نے خطاب کیا۔ جبکہ اجلاس کی کاروائی بی ایس او پجار کے صوبائی جنرل سیکرٹری شے مرید رشید نے چلائی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین