بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومبلوچستانبلوچ یکجہتی کمیٹی کی لانگ مارچ ڈیرہ اسماعیل خان میں، علی وزیر...

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لانگ مارچ ڈیرہ اسماعیل خان میں، علی وزیر کی قیادت میں پی ٹی ایم کے کارکنان نے استقبال کیا۔

تربت سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لانگ مارچ جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت کثیر تعداد میں سیاسی کارکنان شریک ہیں، تحریک کی ستائیسویں روز میں ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہوچکی ہے۔ لانگ مارچ کے استقبال کیلئے بلوچ عوام کے علاوہ پشتون تحفظ موومٹ کے کارکنان نے علی وزیر کی قیادت میں شرکت کی۔

سابق ایم این اے اور پشتون مزاحمتی رہنماء علی وزیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پشتون قوم کی جانب سے مظلوم بلوچ قوم کیساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور مظالم کے خلاف ملکر جدوجہد کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم پشتون و بلوچ ریاستی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اب مزید کسی قسم کی مظالم کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ 

لانگ مارچ کی قیادت کرنے والی رہنماء ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ نے اپنے خطاب میں تمام محکوموں سے یکجہتی کی اپیل کی اور کہا کہ یہ انکی تحریک کا آغاز ہے جسکا انجام بلوچ نسل کشی اور ظلم کی ہر شکل کے خاتمے پر منتج ہوگی۔ 

مکران تا کوہِ سلیمان سے ہوکر لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جو ممکنہ طور پر آج بروز بدھ کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین