بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومبلوچستانبلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن وڈھ زون کی جانب سے شہیدِ وطن کامریڈ فدا...

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن وڈھ زون کی جانب سے شہیدِ وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ کی 36ویں برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرینس انعقاد کیا گیا

ریفرینس کا آغاز شہدائے بلوچستان و دنیا کے تمام محکوم انقلابیوں کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی سے ہوا جس کے بعد ساتھیوں نے راجی سوت سے با قاعدہ پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے شہید کامریڈ فدا احمد بلوچ کو انکی شہادت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

کامریڈز نے ڈسکیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے شہید کامریڈ فدا بلوچ کی انقلابی جدوجہد و حالاتِ زندگی پر گفتگو کی

ساتھیوں نے کہا کہ 2 مئی کی مناسبت سے بلوچ و بلوچستان کے ایک ایسے محسن کو یاد کرکے ان سے تجدید عہد کرنا ہے جنہوں نے اپنی مختصر زندگی بلوچ قومی تحریک کیلئے وقف کر رکھا تھا

ساتھیوں نے مزید کہا کہ شہید فدا بلوچ نے بی ایس او کے پلیٹ فارم سے اس وقت اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا جب بلوچ سیاست بحرانات کا شکار تھا جہاں نیپ کی پوری قیادت جیل سے رہائی کے بعد جلا وطن کی زندگی گزار رہے تھے یا عملاً خاموش تھے

شہید فدا بلوچ نے سیاست میں قدم رکھتے ہی نہ صرف بی ایس او کی دھڑوں کو متحدہ کرنے کی کوشش کی بلکہ پاکستان کے طلباء سمیت دنیا بھر کے دیگر تحریکوں سے جڑت بنانے کی کوشش کی جس کیلئے وہ کئی بار وطن سے باہر بھی گئے

ساتھیوں نے پروگرام کے اختتام پر آشوبی دیوان منعقد کرکے شہیدِ وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ و بلوچستان کے تمام شہدا کی یاد میں انقلابی اشعار گائے اور شہیدوں کو سُرخ سلام پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین