اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومبلوچستانایران: مغربی بلوچستان کے شھر سراوان سے تشدّد کے بعد مرد اور...

ایران: مغربی بلوچستان کے شھر سراوان سے تشدّد کے بعد مرد اور خاتون کی سوختہ لاشیں برآمد، لاشیں ھانی گل اور شوھر سمیر بلوچ کی خیال کی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے شھر سراوان سے دو افراد کی تشدّد کے بعد سوختہ لاشیں ملی ہیں جن میں ایک خاتون دوسری لاش مرد کی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ان دونوں لاشوں کو معروف سوشل ایکٹیوسٹ ھانی گل اور اس کے شوھر سمیر سے منسوب کیا جارہا ہے۔
ان دونوں کو پچھلے ہفتے ایران کے شھر سراوان سے اغوا کے بعد لاپتہ کیا گیا۔

سمیر بلوچ کے بارے میں کہا جارہا ہے وہ تربت میں گزشتہ ہفتہ توہین مذہب کے نام پر قتل کیے گئے طالب علم عبدالرؤف بلوچ کے بڑے بھائی ہیں۔
سمیر اور ان کی بیوی ھانی گل کو عبدالرؤف کے ناحق قتل کے دو دن. بعد اغوا کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین