بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںاورماڑہ: ماہیگیر انجمن نے امدادی چیک کی تقسیم کو غیرمنصفانہ قرار دے...

اورماڑہ: ماہیگیر انجمن نے امدادی چیک کی تقسیم کو غیرمنصفانہ قرار دے دیا، حق تلفی کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی

انجمن ماہیگیران اورماڑہ کی کابینہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اورماڑہ شہر میں ماہیگیروں کے امدادی چیک کے لسٹ میں صرف 90 ماہیگیروں کے نام درج ہیں جبکہ گوادر، پسنی، جیونی کے شہر کو چھوڑیں سربندن اور پشکان جیسے کم آبادی والے علاقوں میں بھی ماہیگیروں کے نام 250 اور 300 سے اوپر ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اورماڑہ کے ماہیگیر لاوارث ہیں؟ نالائق ہیں؟ نااہل ہیں؟ تو یہ ظلم و ناانصافی اورماڑہ والوں پر کیوں؟

انکا کہنا تھا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اورماڑہ کے ماہیگیروں کے نام لسٹ میں شامل نہیں کئے گئے تو اورماڑہ کے تمام ماہیگیر سمندر کے بجائے سڑکوں پر ہوں گے اور اس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین