بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومایشیاانڈیا: چندریان تھری کامیابی کیساتھ چاند پر لینڈ کرگیا۔ انڈیا چاند پر...

انڈیا: چندریان تھری کامیابی کیساتھ چاند پر لینڈ کرگیا۔ انڈیا چاند پر پہنچنے والا دنیا کا چھوتا ملک بن گیا۔

ہندوستان کا خلائی مشن چندریان تھری بدھ کی شام چھ بجے کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا، ہندوستاں بھر میں اس کامیابی کو سلیبریٹ کیا جا رہا ہے۔
چندریان تھری کو انڈیا کے ریاست آندھرا پردیش سے 14 جولائی کو روانہ کیا گیا تھا جوکہ 40 دن کی طویل مسافت کے بعد چاند کی جنوبی قطب پر اتر گیا۔

انڈیا اس کامیاب مشن کے بعد چاند پر پہنچنے والا دنیا کا چھوتا ریاست بن گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ، سابق سوویت یونین اور چائنہ چاند پر پہنچ چکے ہیں۔ مگر انڈیا چاند کے جس حصے پر پہنچا ہے یہاں اب تک کوئی نہیں پہنچ سکا۔ اسے چاند کا جنوبی قطب کہا جا رہا ہے جوکہ ہمیشہ تاریک رہتا ہے، جہاں خیال کیا جا رہا ہے کہ پانی کے آثار موجود ہوسکتے ہیں جس سے مستقبل میں انسانوں کی آبادی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

3900 کلوگرام وزنی چندریان تھری پر چھ ارب ہندوستانی روپے کی لاگت آئی ہے۔ جوکہ 1500 کلو گرام وزنی چاند گاڑی کو چاند پر اتار چکی ہے۔ یہ چاند گاڑی چاند پر سے ڈیٹا جمع کرکے انڈیا بھیجا کرے گی جس سے سائنسدان مزید اپنی تحقیقات آگے بڑھائیں گے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی چندریان تھری کی کامیابی کو اپنے ملک سمیت سب کی کامیابی قرار دے دی۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین