بدھ, مئی 22, 2024
spot_img
ہومایشیاانٹرنیشنل: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بلوچ مظاہرین کے گرفتاری کی مذمت،...

انٹرنیشنل: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بلوچ مظاہرین کے گرفتاری کی مذمت، ماورائے عدالت قتل افراد کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیاء چیپٹر نے اپنے پریس ریلیز میں ڈیرہ غازی خان سے قریب 20 مظاہرین کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے تمام مقدمات ختم کرکے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہیکہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی رہائی کی خاطر بلوچستان سے اسلام آباد لانگ مارچ کررہے ہیں اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بالاچ مولابخش سمیت دیگر ماورائے عدالت قتل افراد کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں جوکہ انکا آئینی حق ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ تمام ایف آئی آر ختم کرکے اظہار رائے کی آزادی کا انہیں حق دیا جائے، عالمی قوانین کے تحت تمام جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کیئے گئے افراد کے کیسز کی تحقیقات کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین