اتوار, مئی 26, 2024
spot_img
ہومپاکستاناسلام آباد: پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر...

اسلام آباد: پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول کا ‘اسٹینڈبائی’ معاہدہ طے پاگیا۔ رقم کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ کریگی۔

جمعہ کے روز وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انکا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ اسٹاف لیول تک 3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی ایگزیکٹیو بورڈ کرے گی، اسکے بعد پاکستان کو رقم کی ادائیگی کی جائیگی۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ شارٹ ٹرم قرضے ہیں جو پاکستان کو جلد واپس لوٹانے ہیں اس پر آئی ایم ایف نے سخت شرائط بھی لاگو کیئے ہیں جوکہ تیل، بجلی اور گیس کا مہنگا کرکے رقم واپس وصول کرانے سے مشروط ہے۔ گوکہ پاکستان کو اس معاہدے سے وقتی ریلیف مل جائیگی مگر مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام کے اوپر بوجھ بڑھ جائے گا۔

یاد رہے پاکستان کے پہلے سے قرضے 140 ارب ڈالر سے متجاوز کرگئے ہیں، مزید قرضوں کی ضرورت پرانے قرضوں کے اقساط کی ادائیگی کیلئے بھی پڑ رہی ہے جس سے ملک کا معاشی بحران وقتی طور پر ٹل تو سکتا ہے مگر بحران مزید گہرا بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین