بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومپاکستاناسلام آباد: علی وزیر اور ایمان مزاری عدالت میں پیش، علی کو...

اسلام آباد: علی وزیر اور ایمان مزاری عدالت میں پیش، علی کو دو دن کی جسمانی ریمانڈ، ایمان کو جوڑیشل ریمانڈ کر دیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے علی وزیر اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ایمان مزاری حاضر کو گزشتہ شب اسلام پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جنہیں آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ان پر سنگین نتائج کی دھمکیوں، روڈ بند کرنے اور توڑ پھوڑ کا مقدمات بنائے گئے ہیں۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انہیں بکتر بند گاڑی میں لاکر عدالت کے عقبی دروازے سے داخل کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو روز قبل پی ٹی ایم کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرکے تقریر کی تھی۔
عدالت نے علی وزیر کو دو دن کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور انہیں کل دہشت گردی عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا جبکہ ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین