بدھ, مئی 29, 2024
spot_img
ہومخبریںآواران: کرپشن و کمیشن خوری سمیت عوام کو درپیش مسائل کے خلاف...

آواران: کرپشن و کمیشن خوری سمیت عوام کو درپیش مسائل کے خلاف نیشنل پارٹی کی ریلی، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

نیشنل پارٹی آواران کی جانب سے کرپشن و کمیشن خوری سمیت آواران کے مجموعی مسائل پر پرامن ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین کی سینکڑوں تعداد شریک تھی۔

مظاہرین نے کرپشن، اقربا پروری، کمیشن خوری، آواران کی پسماندگی کے خلاف شدید یعرے بازی کی۔ ریلی میں آواران کے مختلف علاقوں سے کاروان آکر شریک ہوتے رہے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔

ریلی میں وزیراعلی بلوچستان کی نااہل کارکردگی پر نیشنل پارٹی آواران کے ضلعی صدر عابد حسین ، بابائے آواران میر محمد یعقوب قمبرانی ، نیشنل پارٹی تحصیل کولواہ کے صدر محمد علی اور جمعیت علما اسلام کے حافظ سلیم بلوچ نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین